ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بنٹوال: ملک کے گھپلوں میں نوکر شاہی کا بھی ہاتھ ہے: طلبا اور اساتذہ کے ساتھ تعلیمی گفتگو میں سنتوش ہیگڈے

بنٹوال: ملک کے گھپلوں میں نوکر شاہی کا بھی ہاتھ ہے: طلبا اور اساتذہ کے ساتھ تعلیمی گفتگو میں سنتوش ہیگڈے

Sun, 27 Jan 2019 19:53:39    S.O. News Service

بنٹوال:27؍جنوری (ایس او نیوز)ملک میں ہونے والے گھپلوں میں افسر شاہی (بیوروکریٹس) کا لازماً ہاتھ ہے۔ اگر نہ ہوتاتو اتنے بڑے گھپلوں کوانجام دینا ممکن نہیں ہوتا۔موظف لوک آیوکتہ این سنتوش ہیگڈے نے  بنٹوال میں منعقدہ اساتذہ اور طلبا کے ساتھ ایک گفتگو پروگرا م میں ان خیالات کا اظہار  کیا۔ 

وہ یہاں بنٹوال میں کرناٹکا رہائشی اسکول اساتذہ سنگھ دکشن کنڑا ضلع شاخ کی طرف سے بنٹوال ایجوکیشن آفیسر ہال میں منعقدہ  رہائشی اسکولوں کے منتخب طلبا اور اساتذہ کے ساتھ تعلیمی گفتگو پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔ رشوت اور بدعنوانی کے خلاف جنگ چھیڑرکھے سنتوش ہیگڈے نے کہاکہ عدلیہ میں بھی رشوت خوری ہونے کا خیال عام ہے، مقننہ ، انتظامیہ اور عدلیہ کےنظام  سے ہی اس کی روک تھام ممکن ہے، سرکار کی طرف سے عوا م کے ساتھ بے انصافی کی جارہی ہےاس کے لئے اشخاص وجہ سبب نہیں ہیں بلکہ پورا سماج ہی اس کا ذمہ دار ہونے کی بات کہی۔

ایک زمانےمیں رشوت خوری ، ڈکیتی، قتل اور عصمت دری معاملات میں جیل جانے والوں کا سماجی بائیکاٹ کیا جاتاتھا۔ مگر اب جیل سے ضمانت پر رہاہونے والے افراد کو پھولوں کے ہار سے استقبال کرنےو الے میں سماج میں ہماری موجودگی بہت دکھ دیتی ہے۔  جیل سے باہر آنے والے آج بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں، ایسے افراد کوتسلیم کرنےو الا سماج بہت دن نہیں رہنا چاہئے ،اس طرح کے معاشرے میں بھائی چارگی اور امن کاقیام ممکن نہیں ہے۔ اسی طرح ملک میں ہونےو الی بے انصافی کے لئے چوتھا ستون میڈیا بھی اہم وجہ ہے، پیسہ کی بنیاد پر جھوٹی خبریں نشراور شائع کرتے ہوئے عوام کو غلط پیغام دیتے ہیں۔ اس لالچ کی وجہ سے معاشرے کس حد تک کمتر مقام کو پہنچا ہے عوام خود سوچیں۔

انہوں نے طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ طلبا اپنی زندگی میں اطمینان و سکون کے ساتھ انسانی اقدار کواپنائیں ، ایمانداری سے بہترسماج کی تشکیل میں نوجوانوں کا ہونا ضروری ہونے کی بات کہی۔ قانون کے دائرے میں رہ کر دولت کماتے ہیں تو کوئی غلط بات نہیں ہے، ہاں !اپنے اقتدار کا غلط استعمال اور دوسروں کو کچل کر دولت نہ کمائیں، جس سے سکون میسر نہیں ہوتا۔ سماج میں امن ، شانتی اور بھائی چارگی رہے اسی لئے ہمارے بزرگوں نے انسانیت کی تعمیر کی ہے، مگر آج انسانیت کہیں نظر نہیں آتی، جب تک زندہ رہیں تب تک انسانیت کے ساتھ رہیں گے تو دیگر ذرائع سے ملنے والی عزت سے یہ کہیں زیادہ عزت ہوگی۔ ریاستی رہائشی اسکول اساتذہ سنگھا کے صدر سنتوش کمار نے صدارت کی۔ چانکیہ کورئیر اکیڈمی وجئے پورا کے ڈائرکٹر این ایم برادر نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ منگلورو یونیورسٹی پروفیسر سنگھا کے صدر ڈاکٹر جوسف این ایم نے پروگرا م کاافتتاح کیا۔ ڈائس پرمحکمہ  پسماندہ طبقات کے ڈکشن کنڑا ڈی سی محمد یسار، بلاک ایجوکیشن آفیسر این شیو پرکاش، اروند چوکاڑی ، پٹوسوامی ، مہیش چندر، موہن کمار وغیرہ موجود تھے۔ سنگھا کے سکریٹری پروین پجاری نے استقبال کیا تو وانی نے شکریہ اداکیا اور گنیش نائک نے نظامت کے فرائض  انجام دئیے۔


Share: